دیگر غیرملکی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیئے، ثنا میر

راچی:  پاکستان ویمنزکرکٹ  ٹیم کی کپتان ثنامیر نے کہا ہے کہ دیگر غیرملکی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

قومی ویمن تیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں کامیابی کو پوری قوم اورراہ حق میں جانیں قربان کرنے والے  شہدا کے نام کرتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے میدانوں پر بنگلہ دیش کو ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں وائٹ واش کرنا خوش آئند لیکن عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سخت ثابت ہوگی۔

ہماری بیٹس ویمنز کوبسمہٰ معروف کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکے اختتام پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثنا میر نے کہاکہ ایسا لگتا تھاکہ ہم زندگی میں اب کبھی اپنی سرزمین پرانٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکیں گے لیکن پی سی بی کی کاوشوں کی بدولت بنگلہ دیش ویمنز ٹیم پاکستان آئی، سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر غیر ملکی ٹیموں کو بھی یہاں کا رخ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں ان فتوحات کو پوری قوم اور پاکستانی سلامتی کیلیے جان نچھاور کرنے والے شہدا کے نام کرتی ہوں، انھوں نے اپنی زندگی کی قربانیاں دے کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اورقیام امن  کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔

ثناء میر نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز بہت مختلف ہوگا، وہاں کی کنڈیشنز بہت مختلف ہیں۔ وکٹوں کی مناسبت سے فاسٹ بولرزکارگر رہیں گی، بسمہٰ معروف کے علاوہ دیگر بیٹسویمنزکو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اپنی خامیوں اورکوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.