پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کراچی: پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے مہمان بنگلادیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

کراچی کے ساؤتھین کلب کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ٹیم کی کپتان سلمیٰ خاتون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے جب کہ قومی ٹیم نے ہدف 38.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر باآسانی حاصل کرلیا۔ بسمہ معروف 41، نینا عابدی 22، مرینہ اقبال 31 اور جویریہ خان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جب کہ کپتان ثنا میر 12 اور عالیہ ریاض 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپننگ بلے باز عائشہ رحمان 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شمیمہ سلطانہ 3، رومانا احمد 2، سلمیٰ خاتون 7، ریتو مونی 28، ناہیدہ اختر ایک، فرگانہ حق، لتا موندل اور جہانارا عالم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئیں جب کہ نگار سلطانہ 30 اور خدیجۃ الکبریٰ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، اسماویہ اقبال نے 3 اور ثانیہ خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں شاندار کارکرگی پیش کرنے پر انعم امین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.