دیپکا پڈکون نے کرن جوہر کی نئی فلم سے کرینہ کپور کی چھٹی کرا دی

ممبئی ()بلاک بسٹر ہیروئن دپیکا پڈکون نے کرن جوہر کی نئی فلم”شدھی “سے کرینہ کپور کی چھٹی کرا دی۔

کرینہ کپور کی فلم”گوری تیرے پیار میں”کچھ خاص بزنس نہیں کر سکی جبکہ رواں سال چار بلاک بسٹر فلمیں دینے والی دپیکا پڈکون فلم میکر کی پہلی چوائس بن گئی ہیں۔ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نئی فلم شدھی کے لیے دپیکا پڈکون کو کاسٹ کر لیا ہے،اس سے پہلے رام لیلا میں بھی کرینہ کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.