ممبئی: بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر بننے والی فلم میں پہلی محبوبہ کی موت کا سین بھی موجود ہے۔
اس فلم میں ریلوے ٹکٹ کلیکٹر نوجوان کو ورلڈ کپ فاتح بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے، دھونی کا کردار ادا کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے کہاکہ اس فلم میں کرکٹر کی سابق گرل فرینڈ کی موت کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2002 میں جب دھونی قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں تھے تب ان کی گرل فرینڈ پریانکا جھا ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں،ان کا کردار دیشا پاٹانی نے ادا کیا ہے، فلم میں دھونی کے عاشق مزاج ہونے کی جھلک ملے گی۔
تبصرے بند ہیں.