دھرنوں سے خیبر پختونخوا کی معیشت کو بھاری نقصان ہوا –

موجودہ صورتحال سے روز مرہ معاملات کے علاوہ افغانستان کو ہونیوالی برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں :ذرائع

پشاور ( اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں نے خیبر پختونخوا کی معیشت کو بھاری نقصان سے دوچار کردیا ہے، افغانستان ہونے والی برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں جاری دھرنوں نے روز مرہ زندگی کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مفلوج کر دیا ہے ۔ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد شنواری کے مطابق صوبے کو اسلام آباد کے قریب ہونے کی وجہ سے بھی زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ افغان ایکسپورٹ میں 70 فیصد حصہ رکھنے والے خیبر پختونخوا سے ٹیکسٹائل، کارپٹ، قیمتی پتھر، فرنیچر اور دیگر مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں ۔ ملکی معیشت کو اب تک پہنچنے والے 7 سے 8 کھرب روپے کے نقصان میں خیبر پختونخوا کا بھی بڑا حصہ شامل ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.