دکانوں پرالیکٹرانک کیش رجسٹرلازمی قراردینے کی تجویز

اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (او آئی سی سی آئی) نے پرچون فروش تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو تمام دکانوں پر الیکٹرانک کیش رجسٹر کو لازمی قرار دینے کی تجویز دیدی ہے۔ اس ضمن میں دستیاب دستاویز کے مطابق او آئی سی سی آئی کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو لکھے جانیوالے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ تمام پرچون فروش دکانوں کی سیل کا ریکارڈ چیک کرنے کے لیے تھریش ہولڈ کی حد کو خاطر میں لائے بغیر تمام چھوٹی بڑی دکانوں پر الیکٹرانک کیش رجسٹر رکھے جائیں اور ان رجسٹرز میں دکانوں پر ہونے والی خریدو فروخت کو ریکارڈ کیا جائے تاکہ اس ریکارڈ کی بنیاد پر پرچون فروش تاجروں کے ذمے ٹیکس واجبات کا تعین کیا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.