دپیکا نے رنبیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون  نے کہا کہ رنبیر کے ساتھ فلم میں کام کرنا شخصیت کو نکھارتا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور معاشقے کے خبریں زبان زدعام ہیں  جس کا  دپیکا پڈوکون نے کئی بار برملا اظہار کیا ہے جب کہ دونوں اداکاروں نے کئی فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم دونوں اسٹارز اب ایک بارپھر فلمساز امتیاز علی کی فلم ’’تماشا‘‘ میں مرکزی کردارادا کر رہے ہیں یہی نہیں دونوں اداکاروں میں ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں جس کے بعد دپیکا پڈوکون نے رنبیر کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیئے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ رنبیر باصلاحیت اداکار ہیں جنہوں نے فلموں میں مختلف کردار نبھائے ہیں جب کہ رنبیر نے ہمیشہ میری شخصیت  کو نکھارنے اوربہتر اداکار بننے میں مدد کی ہے اسی لیے ان کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’تماشا‘‘ 27 نومبرکو ریلیز ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.