انگلینڈ سے تیسرا ون ڈے، اسپنر یاسر شاہ فٹنس مسائل سے دوچار

دبئی: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بیٹنگ لائن کی ناتوانی نے پریشانی بڑھادی، تیسرے میچ سے قبل بیٹنگ لائن کی مضبوطی کیلیے ٹیم مینجمنٹ نے مختلف ’نسخوں‘ پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ لائن کے دھوکا دینے سے ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی بڑھ گئی اور ایک بار پھر اس کی مضبوطی کیلیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ دبئی میں ایک دن آرام کے بعد کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی اوراپنی خامیوں پر قابو پانے کیلیے کوشاں دکھائی دیے۔

کوچ وقاریونس بھی ٹیم پرفارمنس میں آنے والے اس اتار چڑھاؤ سے کافی نالاں اور اس کا مستقل حل کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ایسے قابل بھروسہ اوپنرزکی تلاش ہے جو نہ صرف تیزی سے رنز اسکور کرسکتے ہوں بلکہ اس دوران اپنی وکٹ بھی محفوظ رکھیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں اسپیشلسٹ اوپنر احمد شہزاد بھی موجود ہیں مگر انھیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، ان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اسکواڈ میں شامل ہیں، انھیں جلد ہی موقع دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.