دو ہزار تیرہ میں ایک لاکھ 21 ہزار 234 گاڑیاں ملک میں تیار ہوئی

دو ہزار تیرہ میں ملک میں سوا، لاکھ کے قریب گاڑیاں تیار ہوئی، نئے سال کے باعث دسمبر میں فروخت چودہ فیصد کم رہی۔

کراچی: () پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق دو ہزار تیرہ کے دوران ایک لاکھ اکیس ہزار دو سو چونتیس گاڑیاں تیار ہوئی جبکہ فروخت ایک لاکھ اکیس ہزار ایک سو بائیس یونٹس رہی۔ دسمبر کے ماہ میں سات ہزار دو سو تیرہ گاڑیاں فروخت ہوئی جو نومبر کے دوران ساڑھے آٹھ ہزار یونٹس کے قریب تھی۔

تبصرے بند ہیں.