دو ماہ میں پی آئی اے میں 15 نئے طیارے شامل ہوجائینگے، شجاعت عظیم

فیصل آباد………وزیراعظم نواز شریف کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے کہا کہ اگلے دو ماہ میں پی آئی اے میں پندرہ نئے طیارے شامل کیے جا رہے ہیں، قومی ایرلائن کے مالی خسارے کو بیالیس ارب سے کم کر کے ستائیس ارب پرلے آئے ہیں۔ فیصل آباد میں جیونیوز سےگفتگومیں شجاعت عظیم کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں فیصل آبادایرپورٹ کے توسیعی منصوبےکو مکمل کر لیا جائے گا، امید ہے اس سال فیصل آباد ایر پورٹ سے براہ راست حج پروازیں چلائی جائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ لیزپر مختلف شرائط کے تحت پہلے تین طیارے حاصل کرلیے ہیں ، پچاس طیاروں کے ساتھ بزنس پلان چلانا چاہتے ہیں جبکہ ملک بھر کے ایر پورٹس کی سکیورٹی کے لیے پانچ اعشاریہ سات ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.