دولت انسان کے اخلاق کو بگاڑ دیتی ہے ، امریکی ماہر نفس

نیویارک )ایک امریکی ماہر نفسیات کا کہنا ہے دولت آنے سے اخلاق خراب ہو سکتا ہے اور فطرت میں خود غرضی آ سکتی ہے۔

معاشرتی رویوں پر تحقیق کرنے والے ماہر نفسیات پروفیسر پال پِف تقریباّ دس برس کی تحقیق کے بعد اس متنازع نتیجے پر پہنچے ہیں کہ امیر ہونے سے فراخدل اور سخی ہونے کی بجائے آپ کا اخلاق خراب ہو سکتا ہے اور آپ زیادہ تنگ دل ہو جاتے ہیں ۔ حال ہی میں اپنی تحقیق پر بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امیر لوگ سڑک عبور کرنے والوں کی پرواہ کم کرتے ہیں جبکہ چھوٹی گاڑیوں والے رُک کر انہیں راستہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے بچوں کے کھیل منوپلی monoply کے ذریعے ثابت کیا کہ جن کھلاڑیوں کو زیادہ دولت دی جاتی ہے وہ دوسروں کے بارے میں منفی رویہ دکھاتے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.