آئی ایم ایف کا پاکستان کو بجلی پر سبسڈی کم کرنے کا مشو

آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو بجلی پر سبسڈی مزید کم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ معیشت پر جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہہ ماہی میں ٹیکس اہداف میں بائیس ارب کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ پاکستان کو غیر یقینی سیاسی صورتحال اور سیکورٹی خدشات بھی درپیش ہیں۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک، عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو چار اعشاریہ تین فیصد رہے گی۔ مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی اور برآمدات میں کمی ہو گی۔ کپاس کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات بھی کم ہو گئیں۔ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو غیر یقینی سیاسی صورتحال اور سیکورٹی خدشات کا سامنا ہے۔ دوسری سہہ ماہی میں ٹیکس اہداف میں بھی بائیس ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔ حکومت پاکستان ٹیکس نیٹ اور انتظامی مشینری میں بہتری لائے۔ بجلی پر سبسڈی بھی مزید کم کی جائے۔ عالمی ادارے نے حکومت کو مزید اقتصادی اہداف بھی دے دیئے ہیں۔ حکام کے مطابق آئندہ مالی سال بجلی کی سبسڈی 80 ارب روپے تک کم ہو سکتی ہے۔ بجلی کے نقصانات کم کرنے کیلئے نرخوں میں تبدیلی بھی ہو گی۔ ٹیکس نادہندگان کی جانچ پڑتال کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.