دوسرے ٹی20میں پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

ہرارے: پاکستان نے 2 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے ٹاپ آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی اننگ کی خاص بات اوپنر احمد شہزاد کے 64 گیندوں پر ناقابل شکست 98 رنز تھے۔ کپتان محمد حفیظ نے 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ناصر جمشید نے 23 رنز اسکور کیے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے شنگی ماساکادزا واحد بالر تھے جنہوں نے 42 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.