دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف زمبابوے کی پہلی بیٹنگ جاری

ہرارے: دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان زمبابوے کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلی بیٹنگ جاری ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کر رہے ہیں جبکہ برینڈن ٹیلر ٹیم میں واپسی کے بعد دوبارہ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے، پاکستانی شاہین دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز کلین سوئپ کرنے پر اپنی نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہیں جبکہ زمبابوے کی ٹیم بھی یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی تاہم انہیں پہلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی جادوگر اسپنر سعید اجمل تگنی کا ناچ نچا سکتے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ میزبان ٹیم 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے یونس خان کی ڈبل سنچری اور سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو 221 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

تبصرے بند ہیں.