دوست بنانا آسان لیکن دوستی کو نبھانابڑا مشکل کام ہے ‘ ذوالقرنین حیدر

آج دوستیاں صرف مفادکی بنیاد پر کی جاتی ہیں ‘ سینئر اداکار کی خصوصی گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک)سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہاہے کہ دوست بنانا آسان لیکن دوستی کو نبھانابڑا مشکل کام ہے ، میں اس اعتبارسے خوش قسمت ہوں کہ میری پی ٹی وی کے پانچوں سنٹرز کے فنکاروںکیساتھ دوستیاں ہیں اوروقت کے ساتھ ان میں مزید پختگی آئی ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ دوستیوں کو نبھانے اور انہیں مضبوط رکھنے میں میرا نہیں بلکہ ان دوستوں کا کمال ہے جومجھے میری غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کر کے مجھے ہر قدم پر ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ آج دوستیاں صرف مفادکی بنیاد پر کی جاتی ہیں جبکہ ہمارے دورکی دوستیوں میں پیار محبت اور خلوص کی چاشنی تھی ، زمانہ ایسا بدلا ہے کہ آج سب کچھ الٹ ہو گیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ میرا ان فنکاروں میںشمار ہوتا ہے جنہوںنے انتہائی کم وقت میں پی ٹی وی کے پانچوں مراکز پر کام کیاہے اور یہ میرا فخر ہے اور میں اس پر ہمیشہ نازان رہوںگا۔

تبصرے بند ہیں.