سڈنی:کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی 27 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ایرون فنچ دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ 16 رکنی اسکواڈ میں بین میک ڈرماٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹونز اور ایڈم زمپا سین ایبٹ، ایشٹن ایگر، جیسن بیہرنڈروف، ایلکس کیری، نیتھن ایلس بھی وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارین لیبشین اور مچل مارش بھی وائٹ بال کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ چاروں میچز کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.