دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی کھلاڑی ڈھاکہ روانہ

رلڈ کپ کے بعد ایک نیا امتحان دینے قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ کپتان اظہر علی نے میزبان حریف کے خلاف فتح کے عزم کا اظہار کر دیا۔

کراچی: () قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم میں نئے کپتان اظہر علی سمیت سرفراز احمد، فواد عالم، محمد حفیظ، سعید اجمل، راحت علی، سمیع اسلم، اسد شفیق، احسان عادل، جنید خان، حارث سہیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ دورہ بنگلا دیش میں سینیئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو گی تاہم انہیں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے دورے میں ٹیم میں ایک نیا جذبہ نظر آئے گا۔ قومی ٹیم نے میزبان حریف کے خلاف تین ایک روزہ ، ایک ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.