دورہ انگلینڈ کے لئے محمد عامر کی راہ میں حائل ایک اور پتھر سرکنے لگا

لاہور / لندن:  محمد عامر کی انگلینڈ رخصتی کا پروانہ جاری ہونے کے مثبت اشارے مل گئے جب کہ چیرمین پی سی بی شہریار خان کے استفسار پر برطانوی ہوم آفس نے ویزا کلیئرنس دینے کی خوشخبری سنا دی۔

سخت برطانوی قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی حکام میں گہری تشویش پائی جاتی تھی کہ قومی ٹیم  اہم بولر محمد عامر سے محروم نہ رہ جائے،اسی کشمکش میں چیرمین شہریار خان نے انگلینڈ کے ہوم آفس سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ ہم نے کلیئرنس دیتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کردی جسے ویزے کے حوالے سے اگلی پیش رفت کرنا ہے، ذرائع کے مطابق محمد عامر کے خصوصی کیس میں ہوم آفس کا گرین سگنل ضروری تھا جس کے بعد قومی امکان ہے کہ حتمی کارروائی 1،2 روز میں مکمل کرلی جائے گی، بروقت ویزا حاصل ہونے پر پیسر اسکواڈ کے ہمراہ ہی 17جون کو انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.