سعودی عرب نے 5سالہ اقتصادی تنوع منصوبہ پیش کردیا

دہ:  سعودی عرب ویژن 2030 کے مطابق اقتصادی تنوع منصوبہ (نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام) پیش کردیا جس کے تحت مختلف اقدامات کے ذریعے 2020تک ملازمتوں کے 4لاکھ 50 ہزار مواقع فراہم، نان آئل ریونیو میں اضافہ اور سرکاری اجرتوں کی لاگتوں میں کمی لائی جائے گی۔

یہ اعلان جدہ میں منگل کو صبح سویرے کیاگیا، نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام (این ٹی پی) پیر کو سعودی کابینہ نے منظوری کیاتھا جو سعودی ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی معیشت کا انحصار تیل کی آمدن پر کم کر کے مختلف صنعتی مفادات اور بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاریوں کے ذریعے اسے پرائیویٹ سیکٹر پاور ہاؤس میں تبدیل کرنا ہے۔ سعودی وزیر محمد الشیخ نے صحافیوں سے بات چیت میں این ٹی پی کو 5سالہ روڈمیپ قرار دیا اور کہاکہ اس کے تحت حکومتی وزارتوں اور محکموں کو اہداف دیے گئے ہیں، یہ چیلنجز سے نمٹنے کا پہلا مرحلہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.