دورہ انگلینڈ: وسیم کو پاکستانی بیٹنگ کی فکر ستانے لگی

لاہور:  وسیم اکرم کوپاکستانی بیٹنگ کی فکر ستانے لگی، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بیک فٹ پر کھیلنے والے بیٹسمین کامیاب نہیں ہوسکیں گے، مہمان ٹیم کی بولنگ میں اتنی جان ہے کہ میزبان ٹیم کو پریشان کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرنے والے محمد عامر کے بارے میں کوئی تشویش نہیں، امید ہے کہ مسائل کے باوجود پیسر اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے، فکر کی بات پاکستانی بیٹنگ خاص طور پر ٹاپ آرڈر ہے، انگلینڈ کی کنڈیشنز میں میزبان بولرز کی گیندیں بہت زیادہ سوئنگ ہوں گی، پہلے ٹیسٹ میں جیمز اینڈرسن کی عدم دستیابی کے باوجود بیٹنگ آسان نہیں ہوگی، بیک فٹ پر کھیلنے والا کوئی بھی بیٹسمین یہاں کامیاب نہیں ہوسکتا، کبھی آگے۔

تبصرے بند ہیں.