دورہ انگلینڈ میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ مؤخر

لاہور: پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، نئے معاہدوں سے قبل کرکٹرز کی کارکردگی جانچی جائے گی، غیر یقینی مستقبل  کے حامل کھلاڑیوں کیلیے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ کا ارادہ تھا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کردیے جائیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت قومی اور’’اے‘‘ ٹیموں میں شامل سب ہی کھلاڑی انگلش میدانوں پر معرکوں کیلیے صف آرائی کررہے ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کو ذمہ داریاں سنبھالے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، انھیں اس ضمن میں مشاورت کا موقع بھی نہیں مل سکا، وہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے پہلے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.