حصص مارکیٹ میں مندی؛307 پوائنٹس گرگئے

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو نئے مالی ہفتے کے آغاز پر بھی زبردست اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 38700، 38600 اور38500 پوائنٹس کی 3 حدیں بیک وقت گرگئیں، مندی کے باعث56.26 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے24 ارب73 کروڑ39 لاکھ85 ہزار 943 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ایم ایس سی آئی میں شامل ہونے والی جن کمپنیوں کے حصص میں وسیع پیمانے پرسرمایہ کاری کی گئی تھی انہیں کمپنیوں کے حصص کی آف لوڈنگ کا حجم بڑھ گیا ہے اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں نے پرافٹ ٹیکنگ میں زیادہ دلچسپی رکھی جس سے مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پراگرچہ204.48 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن یوبی ایل، ایم سی بی بینک اور ایچ بی ایل کے حصص میں وسیع پیمانے پرفروخت کا رحجان غالب ہونے سے مذکورہ تیزی زیادہ دیربرقرار نہ رہ سکی۔

تبصرے بند ہیں.