دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز فوجی ٹریننگ کرینگے

لاہور:  دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز فوجی ٹریننگ کرینگے، فیصل آباد میں پاکستان کپ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد ایبٹ آباد میں 3 ہفتے کا فٹنس کیمپ لگایا جائیگا،کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلیے ماہر نفسیات کی خدمات بھی لی جائینگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بتایا کہ دورئہ انگلینڈ کیلیے قومی کرکٹرز کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کرنے کیلیے بھرپور پلاننگ اور محنت کی جائیگی، فٹنس لیول بہتر بنانے کیلیے پاک فوج کے ساتھ ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصل آباد میں پاکستان کپ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد ایبٹ آباد میں 3 ہفتے کا کیمپ لگائینگے جس کے فوری بعد ٹیم انگلینڈ روانہ ہو جائیگی،اس دوران کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلیے ماہر نفسیات کی خدمات بھی لی جائینگی جب کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی پہاڑی مقام پر تیاریوں کے فیصلے کی حمایت کردی۔

تبصرے بند ہیں.