آئی سی سی ورلڈ ٹی 20؛ پاک بھارت مقابلہ میزبان ملک میں 83 ملین افراد نے دیکھا

دبئی:  حالیہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 نے میڈیا کے میدان میں بھی کئی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔ یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے جسے خود آئی سی سی ٹی وی نے پروڈیوس کیا، بھارت کے 7 وینیوز پر ہونے والے مینز اور ویمنز ایونٹ کے ہر میچ کی 30 کیمروں کے ساتھ کوریج ہوئی، دنیا بھر میں آئی سی سی کے براڈ کاسٹ پارٹنرز نے بھی ریٹنگ اور ناظرین کے نئے ریکارڈز بنائے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاک بھارت مقابلہ میزبان ملک میں 83 ملین افراد نے دیکھا جہاں صرف بھارت میں دھونی الیون اور پاکستان کے درمیان میچ کی ریٹنگ نجی نیٹ ورک اور سرکاری ٹی وی پر 17.3 رہی، یہ 2007 کے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل میں انہی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد سب سے بہترین ریٹنگ ہیں، یہ مقابلہ صرف بھارت میں ایک اندازے کے مطابق 83 ملین لوگوں نے دیکھا جبکہ مجموعی طور پر ایونٹ میں بھارتی ویورشپ 730 ملین رہی۔

تبصرے بند ہیں.