Latest National, International, Sports & Business News

دورہ انگلینڈکیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ 22 جون کو ہونگے

لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں کھلاڑی ٹیسٹ دے سکیں گے

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ 22 جون کو ہونگے۔ اس سلسلہ میں کھلاڑیوں کو شیڈول جاری کر دیا گیا ہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں کھلاڑی ٹیسٹ دے سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ان کے شہروں میں ہوگی جبکہ دوسری ٹیسٹنگ کے لیئے ابتدائی طور پر 25 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔تاہم دوسری ٹیسٹنگ کا حتمی اعلان انگلش بورڈ کی جانب سے ٹیم کی روانگی کا شیڈول دینے کے بعد کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.