امریکی کمپنی یونائیٹڈ ائیرلائنز کی فلوریڈا سے نیوجرسی جانے والی پرواز کے دوران طیارے میں سانپ کو دیکھ کر مسافر دہشت زدہ ہوگئے۔
یونائیٹڈ ائیرلائنز کی پرواز 2038میں garter نامی قسم کے سانپ کو دیکھا گیا تھا جو بے ضرر ہوتا ہے۔
یہ سانپ 17 اکتوبر کو طیارے میں اس وقت رینگتا ہوا نظر آیا جب وہ منزل پر پہنچ کر لینڈ کررہا تھا۔
جب طیارے نے اتر کر رن وے پر دوڑنا شروع کیا تو بزنس کلاس کے مسافروں کو سانپ نظر آیا جس سے وہ خوفزدہ ہوگئے اور اپنے پیروں کو نشستوں پر رکھ لیا۔
Newark ائیرپورٹ کے عملے اور پورٹ اتھارٹی پولیس اہلکاروں نے مل کر سانپ کو طیارے سے نکالا اور بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔
سانپ کی وجہ سے کوئی فرد زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی ائیرپورٹ کے آپریشنز متاثر ہوئے۔
فضائی کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسافروں نے طیارے کے عملے کو سانپ کی موجودگی سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد حکام سے رابطہ کیا گیا۔
البتہ یہ بات اب تک معلوم نہیں ہوسکی کہ کس طرح سانپ طیارے کے اندر پہنچ گیا۔
تبصرے بند ہیں.