دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنیوالی امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی

انتظامیہ کی جانب سے مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی تلاش کیلئے سرچ آپریش کیا گیا اور دوران آپریشن ہیلی کاپٹر نے ان کی باڈی کو تلاش کرلیا اور اب ان کی باڈی کو واپس لایا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاری نیلسن نے اپنے شوہر  جم موریسن کے ہمراہ  پیر کے روز دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ مناسلو’ کو سر کیا تھا واپسی کے دوران انہیں حادثہ پیش آیا اور وہ کھائی میں جاگری تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث بروقت آپریشن نہیں کیا جاسکا لہذا موسم بہتر ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔

دوران آپریشن ہیلی کاپٹر نے ان کی باڈی کو تلاش کرلیا اور اب ان کی باڈی کو  واپس لایا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.