دفتری اوقات کے بعد کتنے ہائی پروفائل کیسز سنےگئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ارجنٹ کیسز کی دفتری اوقات کے بعد سماعت کے لیے 2019 اور 2022 میں نوٹیفکیشن جاری ہوئے

دستاویزات کے مطابق ارجنٹ کیسز کی دفتری اوقات کے بعد سماعت کے لیے 2019 اور 2022 میں نوٹیفکیشن جاری ہوئے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق سال 2018 سے اب تک 759 کیس دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے، سال 2018 میں 137 کیس، 2019 میں 139جبکہ 2020 میں 138کیس سنے گئے، 2021 میں 180 مقدمات جبکہ 2022 میں 165 کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے بعد کی گئی۔

ماضی میں نواز شریف اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی کیس بھی دفتری اوقات کے بعد سنے گئے، اس کے علاوہ جھگی والوں سمیت دیگرعام سائلین کے کیسز کی سماعت بھی دفتری اوقات کے علاوہ ہوئی۔

نواز شریف کیس کی ہفتے کے روز سماعت پر ایک سیاسی جماعت اور مخصوص صحافیوں نے تنقید کی تھی جبکہ عمران خان نے تاخیر سے عدالت کھلنے پر بھی جلسوں میں اعتراض اٹھایا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے عید کی چھٹی کے روز عدالت کھولی گئی، عمران خان کو جج دھمکی کیس میں اتوار کے روز حفاظتی ضمانت دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.