دشمن سن لے! کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘ صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ دشمن سن لے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، تمام ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اسلام آباد کے شکرپوریاں گراو¿نڈ میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علی علوی نے کہا کہ آج کادن تاریخی طور پر منفرد ہے، او آئی سی تقریب کے بانی رکن ممالک میں وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ او آئی سی ایک مضبوط ادارہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اور تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ پڑوسی ملک نے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ہم اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کسی بھی مسلط جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.