دسمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی

دسمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح اعشاریہ چھ سات فیصد کم ہو گئی۔ کم آمدنی والے طبقے کے لئےقیمتوں کے حساس اعشاریوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی ۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال چنا ،ماش ، مسور اور جلانے والی لکڑی سمیت انیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر، پیاز، آلو، چینی اور گندم سمیت بارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیف، مٹن اور پٹرول سمیت بائیس اشیاء کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔

تبصرے بند ہیں.