دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے، شاہد خاقان

اپوزیشن کو جلسوں سے روکا کس نے تھا جو یہ لوگ اجازت کی بات کرتے ہیں،سابق وزیراعظم

اسلام آباد(سماء رپورٹر ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پتھرکھانے پڑے توبھی کھا لیں گے اور لاٹھی چارج کیلئے بھی تیار ہیں۔ اپوزیشن کو جلسوں سے روکا کس نے تھا جو یہ لوگ اجازت کی بات کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے

ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ، جلسے اور ریلیاں حکومت پردباؤ بڑھانے کے حربے ہیں، ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کئی ماہ تک ڈی چوک پرغیرقانونی بیٹھے رہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ جنوری تک سلسلہ آگے جائے گا، حکومت ناکام ہے اور حکومت کیلیے ہرلمحہ بھاری ہے اور ہم نے انہیں بہت وقت دیا ہے۔ نومبر دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے۔انہوں نے کہا اس سے پہلے کہ عوام ان کو نکالیں، انہیں خود سیاسی طریقے سے اپناراستہ بنانا چاہیے۔ لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ حکومت کووقت دینے کیلیے تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایک بار بھی مہنگائی کی بات نہیں کی۔ ٹائیگر فورس مہنگائی کے خلاف کیا کرے گی؟ یہ لوگ معاملات کو سیاسی رنگ دے کر تباہ کردیں گے۔ وزیراعظم نے وکلا کی تقریب میں کوئی کام کی بات نہیں کی اور سرکاری اخراجات پر پارٹی کنونشن کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہاں اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے لائن لگی ہے #/s#

تبصرے بند ہیں.