درآمدی ٹریکٹرز پر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز پاما کو سخت اعتراض

کراچی:  ٹریکٹرساز اداروں نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے تیار ٹریکٹرز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسے مقامی صنعت کے لیے تباہ کن تجویز قرار دیا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ تیار ٹریکٹرز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ کی تجویز پر کام کررہی ہے تاہم ان اطلاعات کی وجہ سے ٹریکٹرز اور اس کے پرزے بنانے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.