تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو پٹرولیم درآمدات میں پونے4ارب ڈالر کی بچت

کراچی:  پٹرولیم گروپ کی درآمدات 38.22 فیصد گھٹ گئیں جس کے نتیجے میں پاکستان کو 3ارب 76کروڑ 84لاکھ 84 ہزار ڈالر کی بچت ہوئی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک 6 ارب 9کروڑ 27لاکھ 82ہزار ڈالر کی پٹرولیم درآمدات ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9ارب 86کروڑ 12لاکھ 66 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ 10ماہ میں بیرون ملک سے 33.93 فیصد کمی سے 4ارب 14کروڑ 46لاکھ 5 ہزار ڈالر کی 89لاکھ 83ہزار901 میٹرک ٹن تیار پٹرولیم مصنوعات منگوائی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تیار پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 6ارب 27کروڑ 34 لاکھ 57 ہزار ڈالر رہی تھیں اور اس کی مقدار 94لاکھ 38ہزار 269 میٹرک ٹن رہی، اس طرح مقدار کے لحاظ سے درآمد صرف 4.81 فیصد کم رہی، اس طرح ریفائن پٹرولیم مصنوعات کی مالیت اگرچہ نمایاں کمی ہوئی تاہم مقدار میں معمولی کمی آئی۔

تبصرے بند ہیں.