Latest National, International, Sports & Business News

دبئی کا میریکل گارڈن عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

اپنے رنگوں اور زبردست بناوٹ سے تیارے کیے گئے مجسموں سمیت پھولوں کی بھرمار والا جادوئی گارڈن ایک بار پھر 10 اکتوبر کو عوام کو خوش آمدید کہے گا

اپنے رنگوں اور زبردست بناوٹ سے تیارے کیے گئے مجسموں سمیت پھولوں کی بھرمار والا جادوئی گارڈن ایک بار پھر 10 اکتوبر کو  عوام کو خوش آمدید کہے گا۔

یہ اس میریکل گارڈن کا 11 واں سیزن ہے جب کہ اس سے قبل اسی سال گرمیوں کے موسم میں اس گارڈن نے خوب توجہ سمیٹی تھی اور اب یہ جادوئی گارڈن موسم سرما میں عوام کیلئے  کھولا جارہا ہے۔

10 اکتوبر کو عوام اس جادوئی گارڈن سے لطف اندوز ہوسکے گی/ فائل فوٹو

اس گارڈن کو جادوئی بنانے کیلئے رنگ برنگے 150 ملین پھول ہر سال کھلتے ہیں اور یہ گارڈن 72 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

اس گارڈن میں 150 ملین پھول سجائے گئے ہیں/ فائل فوٹو

اس گارڈن کو مزید دلکش بنانے میں آرٹسٹ نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس نے مختلف اقسام کے مجسموں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس گارڈن میں مزید نئی تخلیقات کی گئی ہیں جو آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

گارڈن کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے مختلف مجسمے بھی موجود ہیں/ فائل فوٹو

انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بڑوں اور بزرگ افراد کیلئے 75 درہم کا ٹکٹ ہے  جب کہ 3 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کا 60 درہم اور 3 سال سے کم بچے فری میں اس گارڈن کی خوبصورتی سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.