دبئی ٹیسٹ، سری لنکن بلے بازوں نے قدم جما لیے

دبئی ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں دو وکٹوں کے نقصان کے بعد سری لنکن بلے بازوں نے قدم جما لیے ہیں۔

دبئی: () دبئی میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آئی لینڈرز نے ایک وکٹ 57 رنز کے ساتھ دوسرے روز کا کھیل شروع کیا تو بدقسمتی سے ٹیم کو 88 کے مجموعے پر مزید دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کمارا سنگاکارا 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دنیش چندی مل 12 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے دو اور راحت علی نے ایک شکار کیا۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنز بنا سکی تھی۔

تبصرے بند ہیں.