دبئی ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹ سے شکست دیدی

دبئی ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو تین وکٹ شکست دے دی۔

دبئی:  ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 13 رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 40 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب احمد شہزاد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو پانچواں نقصان اس وقت ہوا جب 86 رنز کے مجموعی سکور پر کپتان مصباح الحق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 126 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب سرفراز احمد 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی اور نے حارث سہیل عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کو ساتواں نقصان اس وقت ہوا جب شاہد آفریدی نے رنز لینے کی کوشش کی اور آوٹ ہو گئے اور انہوں نے 61 رنز بنائے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز کو 26 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان ہوا Brownlie 14 رنز بنا محمد عرفان کا شکار ہوئے جس کے بعد کین ولیم سن بھی 10 رنز پر ہی محمد عرفان کی گیند پر پویلین لوٹے اوپنر Devcich 26 رنز کا اضافہ کر کے وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ٹوم لیتھم 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے (Neesham) ایک رن پر ہی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ رونچی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویٹوری 27 رنز کا اضافہ کر سکے۔ (Ross Taylor) نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے ون ڈے کیریر کی 11 ویں سنچری مکمل کی وہ 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے تین ، وہاب ریاض نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.