داعش نے نماز عید کو غیر اسلامی قرار دے دیا

موصل )شدت پسند تنظیم داعش نے نماز عید کو غیر اسلامی قرار دے دیا ، عراق میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں نماز عید پڑھنے پر پابندی لگا دی۔

شدت پسند تنظیم داعش کا عراق کے شہر موصل پر قبضہ ہے ، کردستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ داعش نے موصل میں مسلمانوں کو عید کی نماز پڑھنے سے روک دیا ہے ۔ داعش کے جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ نماز عید کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، شام اور عراق میں سرگرم داعش نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں لوگوں پر اس سے پہلے بھی غیر ضروری پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.