ایشز سیریز :انگلینڈ 430 پر آئوٹ ، آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 264 رنز بنا لئے

جوئے روٹ 134 اور معین علی 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، مچل سٹارک نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

کارڈف () ایشز سیریز کارڈف ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو تیس رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں پر دو سو چونسٹھ رنز بنائے ۔ کارڈف ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے پہلے چار سو تیس رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ جوئے روٹ ایک سو چونتیس اور معین علی ستتر رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، مچل سٹارک نے پانچ بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں پر دو سو چونسٹھ رنز بنائے ۔ شین واٹسن انتیس اور نیتھن لیون چھ رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ، انگلینڈ کی طرف سے معین علی نے دو بلے بازوں کو آئوٹ کیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.