ممبئی:
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور جو ان دنوں بھارتی انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہم کی بہن کی زندگی پر فلم ’’حسینہ‘‘ میں کام کررہی ہیں اس وقت حیران پریشان رہ گئیں جب انڈرورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کے خاندان کے افراد شوٹنگ پر پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے محبوب اسٹوڈیوز میں داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر پر فلم ’’حسینہ‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ حسینہ پارکر اور ان کے بچے وہاں آگئے فلم کے عملے کے ذرائع کے مطابق حیسنہ پارکر اپنے 3بچوں علیشاہ عمیریہ اور خوشیاں اور بھائی سمیر انتولے کے ساتھ وہاں آئیں۔ ابتداء میں شردھا اور فلم کی باقی کاسٹ کچھ گھبرا گئی لیکن جلد ہی صورتحال معمول پر اگئی۔
تبصرے بند ہیں.