دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جنرل راحیل کا جرأت مندانہ اقدام ہے، امریکی جنرل

کابل / واشنگٹن: افغانستان میں امریکی فوج کی کمانڈسے سبکدوش ہونے والے جنرل جون کیمبل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان نے گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اقدامات کیے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جنرل راحیل شریف کا جرأت مندانہ اقدام ہے، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بڑی تعداد میں شدت پسند بھاگ کر افغانستان آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں آرمڈ سروسزکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جون کیمبل نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بہت جرأت مند اور دلیر ہیں جن کی بدولت فوجی آپریشن میں یہ اقدامات کیے گئے، جنرل کیمبل نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مشترکہ دشمن سے نمٹنے پر بات چیت ہوتی ہے.

تبصرے بند ہیں.