خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، واپڈا ہاؤس نذر آتش

مالاکنڈ / پشاور: 

خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آئے لوگوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مالاکنڈ میں مشتعل افراد نے واپڈا ہاؤس کو ہی آٓگ لگا دی۔

خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سراپا احتجاج ہیں، صوبے کے مختلف علاقوں میں پر تشدد احتجاج جاری ہے۔ مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کرلیا۔ لوگوں نے دفتر میں گھس کر ریکارڈ اور دیگر سامان کو آگ لگانے کے بعد عمارت کو بھی نذر آتش کردیا۔ صورت حال قابو سے باہر ہونے پر لیویز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے تاہم علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔

تبصرے بند ہیں.