امریکی ریاست مسی سیپی میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

جیکسن: 

امریکی ریاست مسی سیپی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سمیت 8 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مسی سیپی میں مسلح شخص نے مختلف گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تاہم پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.