خوشبو بانٹنے والی پروین شاکر کی آج برسی

الفاظ کے گلدستوں سے خوشبو بانٹنے والی نامور شاعرہ پروین شاکر کی انیس ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد: () چوبیس نومبر 1954 کو کراچی میں پیدا ہونے والی پروین شاکر کی شاعری میں احساس کی جو شدت ہے وہ ان کی ہم عصر شاعرات کے کلام میں نہیں۔ اسی انفرادیت نے پروین شاکر کو بہت کم عرصے میں شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچا دیا جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہیں۔ خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام جیسے شعری مجموعے پروین شاکر کی شناخت بن گئے۔ جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والی پروین شاکر نے درس و تدریس سے پیشہ وارانہ کیریئر کا آغاز کیا۔ 1986 میں وہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں سیکنڈ سیکرٹری بن گئیں۔ چھبیس دسمبر 1994 کو ایک حادثے کے نتیجے میں شاعری میں محبت کو موضوع بنانے والی پروین شاکر اپنے چاہنے والوں کو روتا چھوڑ گئیں۔

تبصرے بند ہیں.