خوراک کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ماہ1 فیصدکا اضافہ

کراچی: اناج کی عالمی پیداوار 2016 میں 0.2 فیصد کی کمی سے 2ارب52 کروڑ 10لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک وزراعت (ایف اے او) نے نئے سیزن کے متعلق اپنی پہلی پیش گوئی میں کہی۔

ای میل کے ذریعے موصولہ سیریل سپلائی اینڈ ڈیمانڈ بریف نامی رپورٹ کے مطابق وسیع ذخائر اور نسبتاً کمزور عالمی طلب کی وجہ سے غذائی اجناس کیلیے کم ازکم ایک اور سیزن میں مارکیٹ کی صورتحال مستحکم رہے گی تاہم مارچ کے دوران خوراک کی عالمی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر1 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اب بھی 12 فیصد کم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.