الزامات پر برہم ’’پروفیسر‘‘ نے ’’وکیل‘‘ کا روپ دھار لیا

ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ میری انجری کے حوالے سے میڈیا میں بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں،ایم آر آئی رپورٹس موجود ہیں، میری تکلیف سامنے آنے پر ٹیم منیجر اور ڈاکٹر کو اطلاع کی گئی،اسکین ہوا،رپورٹ میڈیا کو بھی جاری کی گئی،جان بوجھ کر نہ کھیلنے کی بات کسی طور درست نہیں،دوسرا الزام یہ بھی تھا کہ میں نے میگا ایونٹ سے قبل ہونے والی سنگین انجری چھپائی،کیا کوئی بیٹسمین زخمی ہونے کے باوجود ففٹیز بناسکتا اور تیز رننگ کرسکتا ہے۔

ابتدائی میچز میں میری اننگز دیکھ لی جائیں تو یہ تاثر غلط ثابت ہوجائے گا، محمد حفیظ نے ورلڈ ٹوئنٹی20 کے دوران ٹیم میں گروہ بندی اور جان بوجھ کر ناقص کارکردگی دکھانے کے الزامات مسترد کردیے، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کپتانی کے امیدوار کھلاڑیوں کی طرف سے شاہد آفریدی کو ناکام کرنے کیلیے جان بوجھ کر خراب کھیلنے کی اطلاعات من گھڑت ہیں،کوئی قیادت سنبھالنا چاہے تو اس کیلیے پہلے اپنی پرفارمنس ثابت کرنا پڑتی ہے،میرے خیال میں پاکستان ٹیم میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جس نے کسی ایجنڈے کے تحت خراب کھیل پیش کیا ہو،یہ بات ضرور ہے کہ کئی مواقع پر کوئی بیٹسمین یا بولر پرفارم نہ کرسکا ہو۔

تبصرے بند ہیں.