خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی ایرانی بحری جہاز پر فائرنگ

تہران / واشنگٹن: خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے نے ایرانی بحری جہاز کو قریب آنے پر خبردار کرنے کے لئے فائرنگ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں اس وقت ایرانی بحری جہاز پر فائرنگ کی گئی جب وہ اس کے 2 بحری جہازوں کے قریب پہنچا۔  ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے خلیج میں متعدد سنگین واقعات پیش آئے اور حالیہ واقعہ ان میں سے ایک ہے، ایرانی بحریہ کے جنگی جہازوں کی حرکات غیر محفوظ، غیر پیشہ وارانہ اور معمول سے ہٹ کر تھیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہمارے پیٹرولنگ جہاز سے خبردار کرنے کے لیے 3 فائر کیے گئے جب کہ اس سے پہلے روشنی کے گولے فائر کیے گئے لیکن اس کا اثر نہیں ہوا۔

تبصرے بند ہیں.