پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک ہے، نواز شریف

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سارک نے خطے کی خوشحالی،عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کاعہد کر رکھا ہے جب کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک ہے۔

سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لئے بہت کوششیں کیں اور اہم کردار ادا کیا، علاقائی سطح پر بھی سماجی برائیوں پر قابو پانے کی کوشش کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری کے لئے حالات کو پرامن اور موافق کیا، خطے میں معاشی استحکام کے لئے بے پناہ کوششیں کیں اور اقتصادی شعبے کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ہی پاکستان درست سمت کی جانب گامزن ہے، آج پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ  ترین ملک ہے۔

تبصرے بند ہیں.