آئل سیکٹر میں خریداری سے حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی

کراچی:  خام تیل کی عالمی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کے بعد ایک بارپھر تیزی رونما ہوئی جس سے 39500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

57.17 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 32 ارب77 کروڑ94 لاکھ98 ہزار821 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کراچی میں میئرشپ کے انتخابات کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں امن وامان کے حوالے سے تحفظات، اوجی ڈی سی ایل کے مالیاتی نتائج توقعات سے کم ہونے اور رول اوور ویک کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی کم رہیں جبکہ سرمایہ کاروں نے بھی انتہائی محتاط انداز میں خریداری معاہدے کیے، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 37.94 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران آئل اسٹاکس میں نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیوں کے علاوہ انڈیکس کے دیگر آئٹموں میں سرمایہ کاری کے باعث مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.