واشنگٹن (نیٹ نیوز)ناسا کے خلا باز باب بہنکن جو اس وقت بین الاقوامی خلائی سٹیشن پرموجود ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اوپر سے بجلی گرنے کا کل پشیئر کیاہے ۔آسمان پر بجلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپر سیاہ بادل کا احاطہ موجود ہے ، ایسے معلوم ہوتا ہے کہ بجلی کی وائلٹ شعاعوں نے وقفوں سے بادلوں کو ایک نظر میں روشن کیا ،سوشل میڈیا پر موجود بہت سے صارفین نے اسے حیرت انگیز طور پر بیان کیا ہے
تبصرے بند ہیں.