خضدار: میدان جنگ میں بری طرح شکست کے بعد بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں نے خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں 3 بچوں سمیت 5 شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا ہے کہ دھماکے میں 38 بچے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، مزید معلومات سامنے آنے پر میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.